جمعرات کو دسیوں صہیونی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا
مقبوضہ بیت المقدس،مئی۔قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کیمطابق منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے صہیونی رکن کنیسٹ موشے وگلن کی قیادت میں قبلہ اول پر دھاوا بولا۔ اس موقعے پر یہودی مذہبی پیشواؤں کے ایک گروپ نے بھی قبلہ اول پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی۔