ہما قریشی اور سہیل خان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے؟
ممبئی،مئی۔چند سال قبل میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ سہیل خان اور اداکارہ ہما قریشی کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی قیاس کیا گیا تھا کہ ہما قریشی کا سہیل خان کی بیوی سیما سے جھگڑا تھا، ہما قریشی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان دے کر تمام افواہوں کو غلط قرار دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سہیل ان کے بھائی کی طرح ہے۔اس کے بعد، ہما کو سہیل خان اور سیما کی ایک فلم کی اسکریننگ میں نظر انداز کرنے کے بارے میں خبریں آئیں۔ تاہم ہما نے ان افواہوں کو قبول نہیں کیا۔ سہیل خان اور سیما خان مبینہ طور پر 2017ء سے الگ رہ رہے ہیں۔دونوں کو 13 مئی کو ممبئی میں فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جب اْنہوں نے طلاق کی درخواست دائر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈرائع نے بتایا ہے کہ طلاق کے فیصلے سے متعلق جوڑی نے کسی کو مطلع نہیں کیا، دونوں نے ایک ساتھ اس فیصلے کو نجی رکھنے اور طلاق دائر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔