وجین بے گھر لوگوں کوسونپیں گے 20,808 گھر
ترواننت پورم، مئی۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین ریاست کے لوگوں کو ’جیون یوجنا‘ کے تحت تعمیر کئے گئے 20,808 مکانات کی چابیاں سونپیں گے ۔ مقامی وزیرایم وی گووندن ماسٹر نے اتوار کو بتایا کہ 100 روزہ ایکشن پلان ’جیون یوجنا‘ کے تحت اب تک 2,95,006 مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں ۔ تاہم تقریباً 34,374 مکانات تعمیرکے مختلف مراحل میں ہے، جبکہ27 ہاؤس کمپلیکس کی تعمیرکا کام جاری ہے جن میں سے چارکمپلیکس آئندہ چارماہ میں مکمل کرلیےجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ درجہ فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل اورماہی پروری کے شعبے کے مستحقین کے لیے مکانات کی تعمیر شروع نہ کرنے کی وجہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پردستخط نہ کرنا ہے۔