دبئی ہوائی اڈے کا رن وے بند ہونے کے بعدفضائی ٹریفک ڈی ڈبلیو سی پرمنتقلی کا اعلان

دبئی،اپریل ۔ دبئی ایئرپورٹس نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی (ڈی ایکس بی) ہوائی اڈے کے شمالی رن وے کی طے شدہ بندش کی وجہ سے فضائی ٹریفک اور خدمات کو امارت کے دوسرے ہوائی اڈے دبئی ورلڈ سنٹرل (ڈی ڈبلیو سی) میں منتقل کردیا جائے گا۔دبئی ایئرپورٹس نے ایک بیان میں کہا کہ رن وے 9 مئی کو بند کردیا جائے گا اور توقع ہے کہ 22 جون تک دوبارہ کھل جائے گا۔اس دوران میں مسافروں کے لیے ’’حفاظت، سروس اور صلاحیت کی سطح کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ جامع اپ گریڈ‘‘ منصوبہ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق ڈی ڈبلیو سی اب 45 دن کی بندش کے دوران میں ہر ہفتے 1000 سے زیادہ پروازوں کا انتظام کرے گا۔فضائی کمپنیوں فلائی دبئی، سپائس جیٹ، انڈیگو اور گلف ایئر کی زیادہ تر پروازوں کی آمد ورفت ڈی ڈبلیو سی کے ذریعے ہوگی۔مزید برآں، ڈی ڈبلیو سی اضافی مسافروں کی آمدورفت اور ہوائی اڈے کی سہولیات بشمول کیفے، ریستوران اور خوردہ دکانوں کو جگہ دینے کے لیے اپنے مہمانوں کے تجربے اور خدمات کے پوائنٹس کو دوبارہ کھولے گا۔ چیک ان ڈیسک، کسٹم اور امیگریشن مکمل طور پر فعال ہوں گے۔دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرپال گریفتھس نے کہا کہ اس اہم بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی احتیاط سے کی گئی تاکہ ہمارے مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی سے بچایا جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دبئی کی شہری ہوابازی کی کمیونٹی بھرمیں ہمارے شراکت دار دبئی انٹرنیشنل اور دبئی ورلڈ سنٹرل دونوں ہوائی اڈوں پراعلیٰ ترین حفاظتی اور مہمانوں کے تجربے کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بلا روک ٹوک کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران ڈی ڈبلیو سی ہمارے مسافروں کی توقع کردہ تمام ضروری خدمات اور سہولیات کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہوگا۔غیرضروری الجھن سے بچنے اور مہمانوں کے تجربے پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے اس عرصے کے دوران میں سفر کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ اپنی ایئرلائن سے دوبارہ چیک کریں کہ ان کی طے شدہ پرواز کس ہوائی اڈے اور ٹرمینل سے روانہ ہوگی۔بندش کی مدت کے دوران میں خلل کے ممکنہ واقعات کو محدود کرنے کے لیے ،دبئی ائیرپورٹس نے ان تمام مسافروں کو مشورہ دیا ہیجو اس دوران میں دبئی میں یا باہر پرواز کرنے والے ہیں،وہ اپنی متعلقہ فضائی کمپنی سے پیشگی جانچ کریں تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ انھیں کس ہوائی اڈے یا ٹرمینل سے سفرپر روانہ ہونے کی ضرورت ہوگی۔دونوں ہوائی اڈوں کے درمیان منتقلی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرنے والی انٹرایئرپورٹ کوچ سروسز، ڈی ڈبلیو سی میں مسافروں کے لیے مفت آن سائٹ پارکنگ سہولت ہوگی اور ہوائی اڈے سے لی گئی آر ٹی اے ٹیکسیوں کے لیے خصوصی کرایے بھی ہوں گے۔

Related Articles