برطانیہ سے جولین اسانج کو ملک بدر نہ کرنے کی اپیل
لندن ،اپریل ۔ رپورٹررز ود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو ملک بدر کرکے امریکا کے حوالے نہ کریں، آر ایس ایف کے مطابق میڈیا کی آزادی کے مفاد کو دیکھتے ہوئے جولین اسانج کو ملک بدر نہ کیا جائے۔ آر ایس ایف اور میڈیا کے حقوق سے متعلق دیگر گروپوں نے برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے نام کھلے خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے اسانج کو ان کے حوالے کئے جانے کی درخواست مسترد کردیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانوی سیکرٹری خارجہ میڈیا کی آزادی کے مفادات کو دیکھتے ہوئے اقدام اٹھائیں اور فوری طور پر اسانج کو جیل سے رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبرطانیہ کی ایک عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ فائلوں کی اشاعت پر مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے امریکا کے حوالے کرنے کا باضابطہ حکم جاری کردیا ہے.