انیل کپور کو اپنے بیٹے کیساتھ کام کرنا کیسا لگا؟
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنے بیٹے اداکار ہرش وردھن کپور کے ساتھ دو فلموں’ اے کے vs اے کے‘ اور ’تھر‘ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں میڈیاسے بات کی ہے۔انیل کپور سے نئی آنے والی کرائم تھرلر فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ایک سوال پوچھا گیا کہ ’وہ اپنے بیٹے ہرش وردھن کے ساتھ کام کر کے کیسا محسوس کر رہے ہیں؟‘اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’بہت گھبراہٹ محسوس ہوئی تھی‘۔اْنہوں نے کہا کہ’جب ہم نے فلم (اے کے vs اے کے) کا غاز کیا تو کافی پریشانی ہوئی تھی کیونکہ اس فلم میں ہرش کا ایک لمبا مونولوگ(ڈرامییا فلم کا سین جس میں ایک ہی شخص کہتا ہو اور اپنے آپ سے باتیں کرتا ہو تھا) اور میں نے اپنے کیریئر میں ایسا کبھی نہیں کیا تھا‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’لیکن جب ہرش نیوہ شاٹ ختم کروایا تو وکرم موٹوانے اور انوراگ کشپ جوکہ ہمیشہ سے تنقید کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن ہرش کی ان دونوں نے حوصلہ افزائی کی‘۔اْنہوں نے بتایا کہ ’انوراگ نے ہرش کے لیے تالیاں بجائیں، اور وکرم نے اسے گلے لگایا‘۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ’تو، میں نے وہاں دیکھا کہ میرا بیٹا کتنا قابل ہے، لوگوں میں ہرش کے بارے میں یہ غلط تاثر ہے کہ وہ کافی سنجیدہ مزاج کا ہے‘۔اْنہوں نے مزید کہا ’ کیونکہ میں نے اسے وہ سین کرتے ہوئے دیکھا جو بہت مضحکہ خیز تھا اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میڈیا، ناقدین اور تمام لوگوں نے ہرش کے کام کی تعریف کی اور اس کے کام کو پسند کیا‘۔اْنہوں نے کہا کہ’مجھے بیٹے کے لییخوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے‘۔انیل کپور نے اعتراف کیا کہ اگر وہ ہرش کی جگہ ہوتے تو وہ اپنے والد کے ساتھ فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کے لیے کبھی راضی نہ ہوتے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’میں بولتا کہ مجھے باپ کا کردار ادا کرنا ہے، لیکن نوجوان نسل کے کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے، وہ بہت نڈر ہیں اور کم از کم ہرش تو بہادر ہے‘۔