سنی لیون کے مداح کی دریا دلی پر سب حیران
ممبئی،؍اپریل۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کے مداح نے اپنی چکن شاپ میں 10 فیصد کی رعایت پیش کرکے سب کو حیران کردیا لیکن اس آفر سے صرف اداکارہ کے پرستار ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر منڈیا میں قائم مرغی کی دکان کا مالک ’پراساد‘ سنی لیون کا بہت بڑا مداح نکلا جس نے اداکارہ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے شاپ میں دس فیصد کی آفر پیش کردی، وہ شہری جو خود کو سنی لیون کا پرستار ثابت کریں گے انہیں چکن کی خریداری پر قیمت میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرغی کا گوشت خریدتے ہوئے مداحوں کو دکھانا ہوگا کہ وہ سنی لیون کو انسٹاگرام یا فیس بک پر فالو کرتے ہیں۔ اسی طرح ان کے فون میں کم از کم اداکارہ کی 10 تصاویر ہونی چاہیے، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ وہ سنی لیون کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کو لائک اور کومنٹ کرتے ہیں یا نہیں۔پراساد کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا میں بہت بڑا مداح ہوں، وہ غریب اور یتیموں کی مدد کرتی ہیں اور ان کی یہ رحم دلی مجھے بہت پسند ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے بھی لوگوں کو کم قیمت میں گوشت فروخت کرنے کی ٹھانی۔