جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے اربوں ڈالر امریکا سے باہر منتقل کرکے دنیا کو حیران کر دیا
نیویارک،اپریل۔ دنیا کی امیر ترین خاتون نے تین سال قبل کمیونٹی تنظیموں کے لیے اپنی دولت وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد اس نے خطیر رقم امریکا سے باہر دوسرے ممالک میں انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر صرف کرنے کے لیے منتقل کردی ہے۔بلومبرگ کی مرتب کردہ رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری ہے۔ اس میں دیکھے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینسی اسکاٹ نے امریکا سے باہر 60 غیر منافع بخش تنظیموں کو3 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کے عطیات دیے ہیں۔ گذشتہ جون کے بعد ان کی دولت سے 465 تنظیموں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔یہ تنظیمیں پانچ براعظموں میں بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے جزیرے مائیکرونیشیا سے لے کر ریو ڈی جنیرو کی کچی آبادیوں تک، نیز یوکرین میں امدادی سرگرمیاں، ہندوستان میں حقوق نسواں کی تنظیموں اور کینیا میں سماجی کاموں کے لیے کام کرتی ہیں۔51 سالہ سکاٹ نے 2019 میں گیونگ پلیج پر دستخط کرنے کے بعد سے اب تک 1,257 گرانٹس میں تقریباً 12.4 بلین ڈالر دیے ہیں۔ اس نے سماجی مسائل کے حل میں مدد کے لیے اپنی زیادہ تر دولت عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ایمیزون کے شریک بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ کے لیے تازہ ترین عطیہ بین الاقوامی گروپوں کے لیے ان کے پچھلے تمام عطیات سے دوگنا ہے۔نیروبی میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم سینٹر فار افریقن پاپولیشن اینڈ ہیلتھ ریسرچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین کیوبتونجی نے سکاٹ کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے ان کی تنظیم کو 15 ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔ یہ اس کا اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے۔دو دہائیاں قبل قائم کی گئی افریقا فاؤنڈیشن افریقی ترقی کے مسائل پر کام کرنے والے ہونہار محققین کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کا غیر محدود عطیہ زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع ہے جو ہمیں طویل مدت تک کام جاری رکھنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔سکاٹ نے گذشتہ مارچ میں ایک بلاگ میں لکھا تھا کہ وہ اور اس کی ٹیم ایسی تنظیموں کے گروپ کی تلاش میں ہیں جو تمام لوگوں کی بڑے سماجی بحرانوں کے حل تلاش کرنے میں حصہ لینے کی صلاحیت کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی توجہ بنیادی طور پر پسماندہ افراد پر مرکوز ہے۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایمیزون کے بانی کی سابقہ اہلیہ کی دولت 53 بلین ڈالر ہے۔