ایران میں رمضان کے دوران ’بربری نان‘ ممنوع کیوں ہیں؟
تہران،اپریل۔ایران کے شمال مغربی شہر ماکو کی میونسپل کونسل کے ایک رکن حجت بام نے رویدا 24 ویب سائٹ کو بتایا کہ ماکو شہر میں بیکریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران بربری نان نہ بنائیں۔اس سلسلے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مغربی آذربائیجان صوبائی شہر ماکو میں واقع بربر بریڈ بیکریاں ماہ رمضان کے دوران صبح کے اوقات میں یہ روٹی تیار نہیں کریں گی۔ اس فیصلے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ بربر بریڈ عام طور پر صبح کے ناشتے میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ روزہ داروں کو کھانے کی یاد دلاتی ہے۔ اسی لیے رمضان کے مہینے میں صبح کے وقت بربری بیکریوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مغربی آذربائیجان صوبائی دارالحکومت ارومیہ میں بیکری سنڈیکیٹ کے سربراہ وردی حسن زادہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں صبح 6 بجے سیسہ پہر تین بجے تک بربری نان تیار نہیں کرتے۔ تین بجے سے افطاری سے آدھ گھنٹہ پہلے تک انہیں یہ روٹی تیار کرنے کی اجازت ہے۔