آسٹرین ایئر لائن کا روس کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

ویانا ،مارچ۔ روس کی جانب سے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے آسٹرین ائرلائن نے ابتدائی طور پر سات دنوں کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ روس کے لیے فضائی حدود کی بندش کے پیش نظر آسٹرین ائرلائن نے جارح ریاست کیلئیاپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ جیسا کہ ہفتے کی شام اے پی اے کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹرین ائر لائنز اگلے سات دنوں تک روسی فضائی حدود کا استعمال بند کر دے گی اس عرصے کے دوران روس کیلئے پروازیں معطل کر دی جائیں گی۔ روسی طیاروں کیلئے یورپی یونین کی وسیع فضائی حدود پر پابندی اس سے قبل سامنے آئی تھی۔ اس فیصلے روس کیلئے آسٹریا ائرلائن کی پروازوں پر اثرات مرتب ہوں گے، آخر کار رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک کی فضائی حدود کو اب متعدد دیگر پروازوں مثال کے طور پر وسطی یا مشرقی ایشیا کیلئے چکر لگانا ہوگا۔آسٹریا کی سب سے اہم قومی ائر لائن نے موجودہ اور ابھرتی ہوئی ریگولیٹری صورتحال کے ساتھ اپنے فیصلے کو درست قرار دیا۔ آسٹرین ائرلائن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹرین ایئر لائنز صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی اور بین الاقوامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ ہمارے مسافروں اور عملے کے ارکان کی حفاظت ہر وقت ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

Related Articles