ملکہ نے فارن آفس کے مشورے پر سفارتی استقبالیہ منسوخ کردیا

لندن ،مارچ۔ ملکہ نے فارن آفس کے مشورے پر سفارتی استقبالیہ منسوخ کردیا۔ بکنگھم پیلس سفارتی استقبالیہ جو ونڈسر کیسل میں بدھ کو ہونے والا تھا، یہ 95سالہ ملکہ کی کوویڈ کے مثبت ٹیسٹ کے بعد پہلی مصروفیت ہوتی، جب پوچھا گیا کہ منسوخی کی وجہ طبی بنیاد ہے تو محل کے ایک ذریعے نے اعادہ کیا کہ یہ فیصلہ فارن آفس کے مشورے پر کیا گیا ہے، استقبالیہ ایک سالانہ ایونٹ ہے اور عام طور پر اس میں لندن میں سفرا اور ہر سفارتی مشن کے ہائی کمشنرز شرکت کرتے ہیں اور اس کی منسوخی کی خبر یوکرین پر روسی حملے کے دو دن بعد آئی ہے، ملکہ کو گزشتہ اتوار کومثبت کوویڈ ٹیسٹ کا حامل ہونے کے بعد سے تین ورچوئل مصروفیات منسوخ کرنا پڑی ہیں، جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ ہلکی مصروفیات جاری رکھیں گی۔ ان کی اگلی عوامی مصروفیات14مارچ کو ویسٹ منسٹر ایبے میں دولت مشترکہ کی سالانہ سروس اور29مارچ کو ڈیوک آف ایڈنبرا کے لیے یادگاری سروس ہوں گی۔

Related Articles