مرد و خواتین کے مابین معاوضوں میں امتیازی سلوک ’مضحکہ خیز‘ ہے، بھومی پیڈنیکر

ممبئی ،فروری۔بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے بولی وڈ میں مردوں اور خواتین کے معاوضوں میں امتیاز کی نشاندہی کی ہے۔ اداکارہ بھومی پیڈیکر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وبا کے دوران اداکاراؤں سے یہ امید رکھی گئی کہ وہ اپنے معاوضوں میں کمی کرتے ہوئے کم پیسے وصول کریں جبکہ کسی ساتھی مرد اداکار کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔بھومی نے معاوضوں کی برابری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’عدم توازن‘ ان کے لیے بہت تکلیف کا باعث بنا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی پروڈیوسر کو نہیں سنا کہ انہوں نے ساتھی مرد اداکاروں سے کہا ہو کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کم معاوضہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف خواتین اداکاراؤں سے کم معاوضے پر کام کرنے کی توقع کی گئی۔بھومی پیڈنیکر کے مطابق معاوضوں میں امتیازی سلوک ’مضحکہ خیز‘ ہے۔گزشتہ ہفتے بھومی پیڈنیکر کی فلم ’بدھائی دو‘ ریلیز ہوئی، جس میں اپنا کردار سراہے جانے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے ڈیجٹیل دور میں آپ جو کام کرتے ہیں سوشل میڈیا کی بدولت اس کا رسپانس بہت جلدی ہی سامنے آ جاتا ہے۔

Related Articles