گوا میں بی جے پی 22 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی:ساونت
پنجی، فروری۔گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے پیر کو یقین ظاہر کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاستی اسمبلی انتخابات میں 22 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔مسٹر ساونت نے شمالی گوا کے سنکویلم میں کوتھانبی پالے پرائمری اسکول میں ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’ہمارے لیڈر منوہر پاریکر کی موت کے بعد یہ پہلا اسمبلی الیکشن ہے۔ ہم لوگوں نے تمام 40 سیٹوں پر انتخابی مہم چلائی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات میں 22 سے زیادہ سیٹوں کا جادوئی ہندسہ حاصل کر لے گی۔چیف منسٹر نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں اور بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ گوا کو خود کفیل بنانے کے لیے بی جے پی کو ایک اور موقع دیں۔ڈاکٹر ساونت نے دعویٰ کیا کہ وہ سنکویلم سیٹ سے 40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے الیکشن جیت رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی مختلف حلقوں میں مختلف طرح کے حریفوں کا سامنا کررہی ہے۔