جیجی حدید نے خفیہ ٹک ٹاک اکاونٹ کیوں بنایا؟
نیویارک،فروری ۔امریکی سْپر ماڈل جیجی حدید نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کا ایک خفیہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے۔جیجی حدید نے امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’اْن کا ایک خفیہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جس پر وہ کچھ بھی پوسٹ نہیں کرتیں اور نہ ہی کسی ایسے شخص کو فالو کرتی ہیں جسے وہ جانتی ہوں‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ’اس اکاؤنٹ کو خفیہ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اْنہوں نے یہ اکاؤنٹ صرف اپنی بیٹی کے لیے مخصوص ویڈیوز دیکھنے کے لیے بنایا ہے‘۔جیجی نے اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو اسکیئنگ سیکھانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ’ اْنہوں نے خود 2 سال کی عمر میں اسکیئنگ سیکھی تھی‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’اْن کی بیٹی بڑی ہوکر جو بھی کرنا چاہے وہ کر سکتی ہے‘۔