ملک میں 167.29 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے
نئی دہلی،فروری۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 167.29 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 42 ہزار 659 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 167 کروڑ 29 لاکھ 42 ہزار 707 افرا کو کووڈ کی ویکسین دی جاچکی ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 61 ہزار 386 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 21 ہزار 603 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.90 فیصد اور یومیہ کیسز کی شرح 9.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو لاکھ 81 ہزار 109 لوگوں کو کووڈنے شفایابی حاصل کی اوراب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 95 لاکھ 11 ہزار 307 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کی شرح 94.91 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 17 لاکھ 42 ہزار 793 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر کل 73.24 کروڑ کووڈ ٹسٹ کیےجاچکے ہیں۔