جنوری میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.40 لاکھ کروڑ کے پار:سیتارامن
نئی دہلی، فروری ۔وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ وبا کے باوجود جی ایس ٹی ریونیو میں تیزی کا رخ بنا ہوا ہے اور اسی کے دم پر اس سال جنوری میں جی ایس ٹی کلیکشن کل ملاکر 1.40 لاکھ کروڑ روپے کے پار پہنچ گیا ہے۔محترمہ سیتارمن نے لوک سبھا میں اگلے مالی سال کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ جنوری میں جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 140986 کروڑ روپے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی انتظامیہ نے قابل ذکر ترقی کی ہے لیکن ابھی بھی کچھ چیلنج ہیں۔انہوں نے جی ایس ٹی کلیکشن میں آئی اس تیزی کےلئے ٹیکس پیئر کی ستائش بھی کی۔اپریل 2021 میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.39 لاکھ کروڑ روپے تھا،جو اب تک ریکارڈ تھا لیکن جنوری 2022 نے اس ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔