لیبیا: ارکان پارلیمنٹ کا فتحی باشاغا کو وزیر اعظم مقرر کرنے کا مطالبہ
طرابلس،جنوری۔لیبیا میں مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے بائیس ارکان پارلیمںٹ نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ کی کے بدلے فتحی باشاغا کو حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے الدبیبہ کی تبدیلی کے واسطے پارلیمنٹ کے پچھتر ارکان کی تائید حاصل کر لی ہے۔اس سے قبل جمعے کے روز لیبیا کے پارلیمنٹ کے 15 ارکان نے عبدالحمید الدبیبہ کے زیر قیادت حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ارکان نے زور دیا کہ حکومت کو کام سے روک دیا جائے اور بدعنوانی اور قانونی خلاف ورزیوں کے شبہات کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں۔جمعرات کو 15 ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کے لیے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کوایجنڈے میں شامل کرنے اور مختصر ٹیکنوکریٹ حکومت تشکیل دینے کو ایجنڈے کا حصہ بنائے۔لیبیا میں با اثر سیاسی قوتوں کے بیچ مشاورتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا مقصد ایک نئے نقشہ راہ کی تشکیل پر موافقت ہے تا کہ ملک میں انتخابات کا اجرا طویل المیعاد استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔