اسماعیل ہنیہ کی دوحا میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
دوحا،جنوری۔اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے دوحا میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔عبداللہیان نے کہا کہ فلسطینی کاز پر ایران کا موقف اصولی اور مستقل ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔دونوں رہ نماؤں کیدرمیان ہونے والی ملاقات کی فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اسماعیل ھنیہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو فلسطین کی موجودہ اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔