اروناچل نے بچوں کی ٹیکہ کاری کو بڑھانے کےلئے شروع کی ’ہر اسکول دستک مہم ‘
ایٹانگر،جنوری۔ اروناچل پردیش میں 15 سے 18 عمر کے زمرے کے بچوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کی تعداد بڑھانے کےلئے میڈیکل اتھاریٹی نے بدھ سے ’ہر اسکول دستک مہم‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سینئر میڈیکل افسر نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔ملک کی باقی ریاستوں کے ساتھ اروناچل پردیش میں بھی پیر سے 15-18 عمر کے زمرے کے بچوں کےلئے ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی گئی ہے اور ریاست میں پہلے دن 1785 بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ریاستی مشن ڈائریکٹر (این ایچ ایم) سی آر کھمپا نے کہا،’’اس نئی حکمت عملی کے تحت 15-18 عمر کے زمرے کےلئے ہر اسکول میں ٹیکہ کاری کی سہولت ہوگی۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی ضلع میڈیکل افسروں (ڈی ایم او) کو اس کےلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے سبھی ڈسٹرکٹ میڈیکل افسروں کو تعلیم کے محکمہ کے ساتھ تال میل سے اپنے ضلعوں کے سبھی سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سبھی اہل طلبہ کی فہرست تیار کرنے کےلئے کہا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے یہ یقینی بنانے کےلئے کہا ہے کہ 15-18 سال کی کووڈ ٹیکہ کاری 15 جنوری 2022 تک پوری کی جائے۔ہر اسکول دستک ابھیان کے تحت، متعلقہ علاقائی (سرکل) آفیسر، سب ڈویژنل آفیسر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 15-18 سال کی عمر کے زمرے کے لیے کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کو نافذ کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہیں یہ بھی یقینی بنانا ہو گا کہ اہل استفادہ کنندگان کو مقررہ مدت کے اندر ٹیکہ لگایا جائے۔مشن ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ ویکسین ورکرز کو ویکسین کے بعد منفی واقعہ انتظام (امیونائزیشن کے بعد منفی اثر) کا تفصیلی علم ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، ایناپھیلائیٹیس/اے ای ایف آئی کٹس کو تمام سیشن سائٹس پر دستیاب کرایا جانا چاہیے اور ویکسین دینے کے بعد 30 منٹ کے انتظار کی مدت پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ چیف سکریٹری سطح پر ضلعوں میں روزانہ کی بنیاد پر اس کی نگرانی کرنی ہوگی اور ضلعوں کو اس زمرے کی فہرست کی ٹیکہ کاری کے روزانہ کوریج پر اعدادو شمار دستیاب کرانے ہوں گے۔