جیتن رام مانجھی سمیت کنبہ کے 18 افراد کورونا پازیٹیو
پٹنہ ،جنوری۔بہار میں پھر سے ہوئے کورونا دھماکے مابین آج سابق وزیراعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے قومی صدر جیتن رام مانجھی ، ان کی اہلیہ شانتی دیوی، بیٹی پشپا مانجھی اور بہو دیپا مانجھی کے ساتھ ہی کنبہ کے 18 افرادکورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ہم کے قومی ترجمان دانش رضوان نے سموار کو یہاں بتایاکہ گذشتہ کچھ دنوں سے وزیراعلیٰ مسٹر مانجھی اورکنبہ کے کچھ لوگ سردی زکام اور بخار سے پریشان تھے ۔ اسی کو دیکھتے ہوئے کورونا کی جانچ کرائی گئی ۔مسٹر رضوان نے کہاکہ جانچ ہونے پر مسٹر مانجھی ، ان کی اہلیہ ، بیٹی اور بہو کے ساتھ ہی سکریٹری گنیش پنڈت اور ان کے تحفظ میں لگے اہلکار سمیت کنبہ کے ہی 18 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ یہ سبھی مسٹر مانجھی کے گیا ضلع کے آبائی رہائش مہاکار میں آئیسولیٹ ہیں۔ انہیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہے اور سبھی محفوظ ہیں۔