فلم اترنگی رے میں میری اداکاری دیکھ کر والدین رو پڑے، سارہ علی خان
ممبئی،جنوری بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کے دیکھنے کے بعد ان کے والدین امرتا سنگھ اور سیف علی خان دونوں روئے تھے۔ سارہ علی خان نے کہا کہ جب آپ کے والدین کو آپ پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے سبھی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔سارہ علی خان ان دنوں اپنی فلم ’اترنگی رے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان نے ’رنکو‘ کا کردارنبھایا ہے۔ فلم اوٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ہے، جس کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد ماں امرتا سنگھ اور والد سیف علی خان کا کیسا ردعمل تھا، اس بات کا انکشاف حال ہی میں سارہ علی خان نے خود کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ گھر میں نقاد کون ہے؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہاکہ ’سچ کہوں تو ’اترنگی رے‘ یہ سوال پوچھنے کے لئے ایک اچھی فلم نہیں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ماں جذباتی ہیں اور میرے والد بہت ہی مضبوط ہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ میں نے ماں اور والد دونوں کو رلایا ہے۔ دونوں فلم دیکھنے کے بعد کافی جذباتی ہوگئے تھے۔سارہ علی خان نے کہا کہ جب آپ کے والدین کو آپ پر فخر ہوتا ہے تو لگتا ہے کہ آپ نے سبھی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔سارہ علی خان نے بتایا کہ سیف علی خان نے جیسے ہی ان کی فلم ’اترنگی رے‘ دیکھی تو فوراً انہوں نے سارہ علی خان کو فون ملا دیا۔ جب سیف علی خان نے سارہ علی خان کو فون کیا، اس وقت آدھی رات تھی اور وہ سوگئی تھیں۔ صبح اٹھنے کے بعد فون میں سارہ علی خان نے اپنے والد کی مس کال دیکھی اور فوراً فون کیا۔سارہ علی خان نے مزید بتایا کہ سیف علی خان نے ان کی خوب تعریف کی اور اس دوران ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔ سارہ علی خان نے کہا کہ سیف علی خان کافی کم بولتے ہیں اور اپنے دل کی بات جلدی کسی سے شیئر نہیں کرتے ہیں‘۔ ’اترنگی رے‘ دیکھنے کے بعد سیف علی خان خود کو نہیں روک پائے اور انہوں نے سارہ علی خان کی خوب تعریف کی۔ والد سے اپنے کام کی تعریف حاصل کرکے سارہ علی خان بھی کافی جذباتی ہوگئیں۔