ارجن تنڈولکر ممبئی رنجی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے
ممبئی، دسمبر۔سابق ہندوستانی بلے باز سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر نے پہلی بار ممبئی کی رنجی ٹیم میں جگہ بنائی ہے جب کہ ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا کو پہلے دو میچوں کے لیے ممبئی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 41 بار کی رنجی چیمپئن ممبئی نو ٹیموں کے ایلیٹ گروپ سی میں ہے اور وہ اپنا پہلا میچ 13 جنوری کو مہاراشٹر کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد کولکتہ میں وہ 20 جنوری کو دہلی کے خلاف دوسرا میچ کھیلیں گے۔ نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال، مڈل آرڈر بلے باز سرفراز خان، سابق ہندوستانی کرکٹر وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر اور ڈریو گومل بھی اس 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ہندوستان کے لیے ایک ون ڈے اور 13 ٹی۔ ٹوئنٹی کھیلنے والے شیوم دوبے کو بھی سلیکٹرز نے منتخب کیا ہے۔ ان کے ساتھ غلام پارکر، سنیل مورے، پرساد دیسائی اور آنند یالویگی آل راؤنڈر کے کردار میں ہوں گے۔ گیند بازوں میں دھول کلکرنی حملے کی قیادت کریں گے۔ ارجن کے علاوہ تیز گیند باز موہت اوستھی، بائیں ہاتھ کے اسپنر شمس ملانی، آف اسپنر ششانک اتارڈے اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز روئسٹن ڈیاس ان کا ساتھ دیں گے۔
اسکواڈ: پرتھوی شا (کپتان)، یشسوی جیسوال، ڈریو گومل، ارمان جعفر، سرفراز خان، سچن یادو، آدتیہ تارے (ڈبلیو کے)، ہاردک تمور (ڈبلیو کے)، شیوم دوبے، امان خان، شمس ملانی، تنوش کوٹیان، پرشانت سولنکی، ششانک اٹارڈے، دھول کلکرنی، موہت اوستھی، پرنس بدیانی، سدھارتھ راوت، رائسٹن ڈیاس اور ارجن تنڈولکر۔