عرفی جاوید کا کبھی کسی مسلمان سے شادی نہ کرنے کا اعلان
نئی دہلی،دسمبر۔ بھارتی رئیلٹی شوبِگ باس سے سب سے پہلے باہر نکالی جانے والی امیدوار اور اکثر سوشل میڈیا پر عریانیت پھیلانے کے الزامات کا سامنا کرنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے طبقہ کے لوگ انہیں اکثر سوشل میڈیا پر نشانہ بناتے ہیں، لہذا وہ کبھی کسی مسلمان سے شادی نہیں کریں گی۔ عرفی جاوید نے یہ اعلان ’انڈیا ٹوڈے‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کی دلچسپی ہندوؤں کی مقدس کتاب بھگود گیتا میں ہے اور وہ ان دنوں اس کا مطالعہ کر رہی ہیں۔انٹرویو کے دوران عرفی جاوید نے کہا کہ جب بھی میں ’بولڈ انداز‘ کا مظاہرہ کرتی ہوں تو سماج مجھے مسترد کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انڈسٹری میں میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ میں مسلمان ہوں۔ عرفی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جولوگ مجھ پر نازیبا تبصرے کرتے ہیں، ان میں زیادہ تر مسلمان ہوتے ہیں۔ وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اسلام کی شبیہ کو خراب کر رہی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ مسلمان مرد چاہتے ہیں کہ ان کی خواتین کا برتاؤ ایک مخصوص انداز میں ہو۔میں اس لیے اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کرتی۔ میری ٹرولنگ کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں مذہب کے مطابق ان کی توقع کے حساب سے برتاؤ نہیں کرتی۔ عرفی نے کہا کہ ’’میں کسی مسلمان لڑکے سے شادی نہیں کروں گی۔ میں اسلام پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی میں کسی مذہب کی پیروی کرتی ہوں۔