فرح خان کی جانب سے گوری خان کیلئے کرسمس کا خاص تحفہ

ممبئی،دسمبر۔معروف بالی ووڈ فلم ساز فرح خان نے اپنی بہترین دوست اور مشہور بھارتی انٹیرئیر ڈیزائنر گوری خان کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ کرسمس کے تحائف بھیجے ہیں۔ گوری خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فرح خان اور ان کیبچوں زار، آنیا، اور دیوا کی طرف سے موصول ہونے والے کرسمس نوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ فرح خان نے اس نوٹ میں کرسمس کے تحفے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم آپ کو اپنا پسندیدہ ناشتہ بھیج رہے ہیں، چلّی کی یہ مزیدار چیریاں جو ہمیں اپنے خفیہ سانٹا کلاس سے موصول ہوئی ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’آئیے مل کر کرسمس کی خوشی منائیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ان چیریوں کو اتنا ہی پسند کریں گی جتنا ہم کرتے ہیں‘۔ خیال رہے کہ گوری خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعدطویل عرصہ سوشل میڈیا سے دور رہی تھیں۔ابھی بھی گوری خان سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ متحرک نہیں ہیں، انہوں نے بیٹے کی رہائی کے بعد پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پراپنے کام کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

Related Articles