ایم ایس دھونی کیساتھ میرا رشتہ ایسا داغ جو دیر تک نہیں جاتا، رائے لکشمی
ممبئی ،دسمبر۔ساؤتھ انڈین اداکارہ رائے لکشمی اکثر اپنی گلیمرس تصویروں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ یوں تو ان کی خوبصورتی کے لاکھوں مداح ہیں لیکن کبھی ان کا دل مہندر سنگھ دھونی کیلئے دھڑکتا تھا۔اگرچہ یہ الگ معاملہ ہے کہ دھونی نے کبھی بھی عوامی سطح پر اداکارہ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر قبول نہیں کیا، لیکن رائے لکشمی کئی بار انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکی ہیں۔شادی سے پہلے دھونی کا نام جولی فیم اداکارہ کے ساتھ بھی سامنے آیا تھا۔ سال 2008-2009کے آس پاس ماہی اور رائے لکشمی کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں خوب وائرل ہوتی تھیں اور دونوں کو کئی بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔2014 میں ایک انٹرویو میں رائے لکشمی نے دھونی سے بریک اپ کے بارے میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہونے لگا ہے کہ دھونی کے ساتھ میرا رشتہ ایک ایسے داغ یا نشان جیسا ہے جو زیادہ دیر تک نہیں جاتا ہے۔خوبصورت اداکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اتنا رومانوی احساس دھونی کے علاوہ کسی اور کے ساتھ نہیں آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ لکشمی رائے کا نام سابق کرکٹر شری سانت کے ساتھ بھی جوڑا گیا ہے۔ اگرچہ شری سانت نے لنک اپ سے انکار کیا تھا، لیکن انہوں نے اپنی فلموں کے سیٹ پر لکشمی رائے سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا۔لکشمی رائے کا کہنا ہے کہ بریک اپ خوشگوار تھا اور وہ اب بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ اداکارہ خود کو بہت خوش مزاج انسان سمجھتی ہیں اور اپنے کام کو ترجیح دیتی ہیں۔اداکارہ نے ساوتھ میں اپنے کیریئرکا آغاز2005میں تامل فلم Karka Kasadara سے کیا تھا۔