پارک سے ملنے والی لاش کی شناخت، چیکوسلواکین گمشدہ نرس کی نکلی
لندن ،دسمبر۔ چیک وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سائوتھ ویسٹ لندن کے ایک پارک سے ملنے والی لاش ایک سلواکین نرسنگ اسسٹنٹ پیٹرا سرنکووا کی ہے، جسے آخری مرتبہ دو ہفتے قبل دیکھا گیا تھا۔ کمبرویل سے تعلق رکھنے والی سرنکووا28نومبر کو بس میں سوار ہو رہی تھی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اتوار کی صبح برنسوک پارک سے ایک لاش ملنے کی تصدیق کی تھی۔ فورس کا کہنا ہیکہ ابتدائی انکوائریز سے پتہ چلتا ہے کہ حالات مشتبہ نہیں ہیں۔ مس سرنکووا اپنے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔ چیک فارن منسٹر جیکب کولہینک نے کہا کہ میٹ پولیس نے چیک سفارت خانے کو مطلع کیا کہ لاش سرنکووا کی ہے، جو اپنے گھر جاتے ہوئے لا پتہ ہو گئی تھی۔ میٹ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ لاش ایک شخص کو ملی تھی۔ ابھی لاش کا پوسٹ مارٹم ہونا باقی ہے۔ ان کی موت کو فی الوقت غیر واضح قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے خاندان کو صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سینئر نرسنگ اسسٹنٹ کو آخری مرتبہ 28 نومبر کو مقامی وقت 22: 20 جی ایم ٹی پر ایویلینا لندن چل میں اپنے کام کی جگہ سے دو بسیں لینے کے بعد کمبر ویل میں دیکھا گیا تھا۔ 3 دسمبر کو اس کے ایک مشوش ساتھی نے اس کے لاپتہ ہونے کے بارے میں رپورٹ کیا، ان کے لاپتہ ہونے پر اپیلز جاری کی گئیں۔ جس کو کمبرویل ایم پی ہیرٹ ہرمین نے بھی سپورٹ کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کو مزید انکوائریز التوا میں رکھتے ہوئے ضمانت پر ر ہا کر دیا گیا۔