سلمان خان کا فلم انتم کے ٹکٹ خرید کے ان سے ملاقات کا مشورہ
ممبئی،دسمبر۔بولی وڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ٹوئٹر پر اداکار سلمان خان کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار گاڑی۔ نیٹ ورک کو وزٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ساتھ ہی اداکار نے فلم انتم کے ٹکٹ خرید کے خود سے ملنے والوں میں شامل ہونے کا بھی مشورہ دیا۔بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی فلم ‘انتم، دی فائنل تروتھ‘ جمعے کو ریلیز ہوئی ہے۔فلم ’انتم‘ میں سلمان خان ایک سکھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ انتم فلم میں ان کے سکھ کردار کو بہت اچھے طریقے سے دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب انھوں نے کہا کہ بجرنگی بھائی جان میں بھی انھوں نے کچھ غلط نہیں دکھایا تھا۔اداکار سلمان خان نے مزید کہا کہ کسی بھی کردار کو ادا کرتے وقت ان کی ثقافت دکھانا بہت ضروری ہے۔