ولی عہد کے دورے سے قبل سعودی اورعْمانی کمپنیوں کے درمیان 13 سمجھوتوں پردست خط
مسقط/ریاض،دسمبر۔سعودی عرب اور عمان نے مختلف منصوبوں پرمشترکہ کام کے لیے مفاہمت کی تیرہ یادداشتوں پر دست خط کیے ہیں۔ان کے تحت مختلف شعبوں میں دوطرفہ منصوبوں کونجی کمپنیوں کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔عْمان کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے خبردی ہے کہ منرلز ڈویلپمنٹ کمپنی نے کان کنی کے شعبے میں تلاش اور ترقی کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے سعودی معدن کمپنی کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔عمانی اوکیوگروپ نے سعودی اے سی ڈبلیو اے پاور، ایئر پروڈکٹس، آرامکو ٹریڈنگ اور ایس اے بی آئی سی کے ساتھ مفاہمت کی تین یادداشتوں پردست خط کیے ہیں۔مسقط اسٹاک ایکس چینج کا اسٹاک مارکیٹ کے کاموں اور کمپنیوں کے دْہرے اندراج میں تعاون کے لیے سعودی تداول گروپ کے ساتھ ایک سمجھوتا طے پایا ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی سی سی سربراہ اجلاس سے قبل سوموار کو خلیجی دورے کا آغاز کیا ہے۔وہ سلطنت عمان ،متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور کویت جائیں گے۔خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس رواں ماہ الریاض میں ہو گا۔