ایئر مارشل ایس کے اندوریا نے سدرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کا عہدہ سنبھالا
تروننت پورم، دسمبر ۔ایئر مارشل ایس کے اندوریا نے جمعرات کو سینئر ایئر اسٹاف آفیسر، سدرن ایئر کمانڈ (ایس اے سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ایئر مارشل اندوریا اس سے پہلے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر فورس آپریشن (ٹرانسپورٹ اور ہیلی کاپٹر) تھے۔ اس دوران، انہوں نے کووڈ-19 ریلیف اور ’ڈیزاسٹر ریلیف‘ سے متعلق کاموں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دفاعی تعلقات عامہ کے افسر نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر مارشل اندوریا کو 7 جون 1986 کو ہندوستانی فضائیہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ ان کے پاس جنگی اور ٹرانسپورٹ طیارے دونوں اڑانے کا مختلف تجربہ ہے۔ وہ ایک قابل فلائٹ انسٹرکٹر بھی ہیں اور انہوں نے 5000 گھنٹے سے زیادہ بلا کسی حادثے/واقعہ کے فلائٹ اڑائی ہے۔ انھیں سنہ 2018 میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2012 میں وایو سینا میڈل سے نوازا گیا تھا۔