مادھوری ڈکشٹ نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا
ممبئی،نومبر۔ بالی وڈ کی ’ڈانسنگ کوئین‘ مادھوری ڈکشٹ نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا ہے۔مادھوری ڈکشٹ اپنے مداحوں کے ساتھ روزمرہ کی زندگی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ناریل کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ناریل پانی ہمیشہ سے میری روزانہ کی زندگی کا حصہ رہا ہے، یہ مجھے تناؤ دْور کرنے میں مدد کرتا ہے، میری جلد کو چمکدار بناتا ہے اور مجھے صحت مند رکھتا ہے۔لہٰذا اگر آپ بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی طرح چمکتی جلد چاہتے ہیں تو ان کی تجویز پر ضرور عمل کریں، اپنی روزمرہ کی خوراک میں ناریل پانی کو شامل کریں۔مادھوری ڈکشٹ نے اپنی والدہ کے ہمراہ بھیل پوری کھانے کی بھی تصویر شیئر کی تھی۔ اداکارہ کو آخری مرتبہ فلم ’کلنک‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔ مادھور ڈکشٹ ٹیلی ویڑن پر ایک مشہور ڈانس ریئلٹی شو میں جج بھی ہیں۔