جرمنی میں ایک ہی دن میں کورونا کے 65 ہزار کیسز کا نیا ریکارڈ
برلن ،نومبر۔جرمنی میں ایک ہی دن میں کورونا کے 65 ہزار کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ، جرمنی میں وبائی امراض کی ایجنسی کے سربراہ نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کو ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دیا ہے۔ادھر جرمن حکام نے ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف سخت پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی میں کورونا کے 65 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جو کورونا کی وبا پھوٹنے کے بعد جرمنی میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں سب سے بڑا تعداد ہے۔رابرٹ کوچ انسٹیٹوٹ کے سربراہ لوتھر وائلر نے ملک کے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے وارننگ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔لوتھر وائلر نے کہا: ’ہم ایک بہت سنگین صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔