غیرقانونی مہاجرین کی بیلا روس سے پولینڈ میں داخلے کیلئے کوشش

راچڈیل،نومبر۔ پولینڈ نے بڑی تعداد میں غیر قانونی مہاجرین کی طرف سے بیلا روس کی سرحد عبور کر کے داخل ہونے والوں کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے،پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا کہ پولینڈ کی حکومت پْرعزم ہے اور ہم اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام اور پولش فوجیوں کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے ملک اور پوری یورپی یونین کی سلامتی کا دفاع کریں گے ،وارسا نے کارروائی کوحملہ قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ سرحد پر پہلے سے تعینات 10ہزار فوجیوں کو تقویت دینے کے لیے مزید فوجی تعینات کرے گا، پولش فوجیوں کو خاردار تاروں کی رکاوٹوں کے پیچھے سے تارکین وطن پر کالی مرچ کا چھڑکاؤ کرتے دیکھا گیا جب لوگوں نے ان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، لائن کے دوسرے حصوں میں چھوٹے بچوں کو مایوس والدین نیپکڑ رکھا تھا جنہوں نے پولینڈ کی افواج سے التجا کی کہ وہ انہیں وہاں سے گزرنے دیں۔پولینڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ مختلف راستوں کے ذریعے مستقبل میں سرحد پار کرنے کی مسلح کوشش بھی ہوسکتی ہے ،وزارت دفاع کی طرف سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین سرحد کے کنارے پڑائو ڈال کر خیمے لگا اور کھانا پکا رہے ہیں،نیٹو آفیشلز کی طرف سے اسے ہائبرڈ حربہ قرار دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ مشترکہ فوجی اور سیاسی کارروائی نیٹو نے اپنے اتحادیوں کی مدد، خطے کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور تیاررہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے رکن ممالک سے بیلاروس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے تارکین وطن کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

Related Articles