ملک کووڈ وبا کے سائے سے نکل آیا ہے: امیت شاہ
نئی دہلی، نومبر۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ ملک 100 کروڑ سے زیادہ ویکسینیشن کے بعد کووڈ وبائی مرض کے سائے سے تقریباً باہر نکل آیا ہے۔جمعرات کو یہاں راشٹرپتی بھون میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی 51 ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ ملک نے پوری کامیابی کے ساتھ کووڈ وبائی مرض کا سامنا کیا ہے اور 100 کروڑ سے زیادہ ویکسینیشن کے بعد ہم اس وبا سے سائے سے تقریباً باہر آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک قوم، ایک عوام اور ایک ذہن کے فارمولے کو سمجھتے ہوئے ملک نے جس طرح لڑائی لڑی اسے پوری دنیا نے اس کی تعریف کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اس عرصے کے دوران تقریباً 20 مرتبہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کرکے ریاستوں کی رہنمائی کی۔ انہوں نے گورنروں سے بھی بات کی اور گورنر ہاؤس کو اس مہم میں شامل کرکے ان کے کردار کو یقینی بنایا۔مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ حال ہی میں ختم ہونے والی سی او پی۔26 کانفرنس میں وزیر اعظم نےاہم اہداف کا ذکر کرتے ہوئے دنیا کے سامنے ہندوستان کا مؤقف بہت مؤثر طریقے سے پیش کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ’’یہ ہم سب کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور جب ہم اسے حاصل کرلیں گے تو یہ ہمارے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ 2030 اور 2070 کے درمیان حاصل کیے جانے والے ان اہداف کو حاصل کرنے میں ہماری نوجوان نسل کا کردار بہت اہم ہوگا۔ انہوں نے گورنروں سے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں تمام نوجوانوں کو ان اہداف کے بارے میں آگاہ کرنے اور ان کے تعاون کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت بھی اپنی طرف سے کوشش کرے گی، لیکن لوگوں کو جوڑنے کے معاملے میں گورنرز کا بھی اپنا کردار ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ہر کوئی اس سمت میں پوری کوشش کرے گا۔ ,انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کے امرت مہوتسو کا سال ہے اور اس کے پیش نظر اس کانفرنس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ حکومت کا سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کی کوشش کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس تہوار کو کامیاب بنانے میں سب کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے۔