برٹش ریل سے سفر کورونا وباسے پہلے کی سطح سے 50 فیصد کم

لندن ،نومبر۔نئے اعداد و شمارمیں انکشاف ہوا ہے کہ برٹش ریلوے میں کمیوٹر سفر اب بھی کورونا وائرس پینڈامک سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے۔ انڈسٹری باڈی ریل ڈلیوری گروپ (آر ڈی جی) نے کہا کہ اکتوبر کے وسط میں ٹرین کے ذریعے گھر سے کام اور کام سے گھر کیلئے لوگوں کا سفر کورونا وائرس سے پہلے کے مقابلے میں 45 فیصد ہے۔ تاہم یہ اگست کے اواخر سے 33 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے لیکن اس سے سٹی سینٹر بزنسز کو لوگوں کے گھروں سیکام کرنیکی وجہ سے انہیں کسٹمرز کو راغب کرنے میں مشکلات اجاگر ہوتی ہیں۔ لندن میں ریل کے ذریعے سفر کی ریکوری سست ترین رہی ہے، جہاں کورونا وائرس پینڈامک سے پہلیکے مقابلے میں ڈیمانڈ صرف 41 فیصد ہے جو باقی برطانیہ میں تناسب 54 فیصد ہے۔ دریں اثناء لیڑر سفر کا تناسب 90 فیصد ہے۔ ریل ڈلیوری کے اعداد و شمار کے مطابق یہ لیڑر ریل ٹرپس تمام ریل سفر کا 55 فیصد ہیں جبکہ 2019 کیموسم خزاں میں ان کا تناسب صرف 29 فیصد تھا۔ ریل انڈسٹری اس وقت مارکیٹنگ کمپین چلا رہی ہے، تاکہ لوگوں کی ٹرین کے ذریعے سفر کی دوبارہ حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ریل انڈسٹری کا مقصد خاص طور پر کمیوٹر مارکیٹ میں مستقبل میں مسافروں کیلئے زیادہ پائیدار ریلوے سفر کو یقینی بنانا ہے۔ آر ڈی جی نیکہا کہ آپریٹرز اضافی بنیادوں پر ٹرینوں کی صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ سفر کے مصروف ترین اوقات سے مسافروں کو بچانے میں مدد کیلئے معلومات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ میں سے چار کیرجز میں ایسے سسٹمز موجود ہیں جو ہر چھ سے نومنٹوں میں ہوا کو صاف کرتے ہیں۔ آر ڈی جی کیلئے یہ ریسرچ کنسلٹنسی ڈبلیو پی آئی اکنامکس نے کنڈکٹ کی ہے، اس ریسرچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ لیڑر ٹرپس کیلئے سفر کرنے والے مسافر اپنے ٹرین کے کرائیوں کو چھوڑ کر اوسطاً فی ٹرپ 94 پونڈ خرچ کر رہے ہیں۔ ان اخراجات میں شاپس، ریسٹورنٹس ہوٹلز اور گیلریز شامل ہیں۔ گروپ کے مطابق یہ رقم مجموعی طور پر 133 بلین پونڈ سالانہ بنتی ہے۔ آر ڈی جی کے ڈائریکٹر جنرل اینڈی بگنل نے کہا کہ ریل لوگوں کو جابس اور مواقع سے جوڑتی ہے اور کنجسچن سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے اور ٹرانسپورٹ کے دوسرے ذرائع کے مقابلے میں ٹائونز اور شہروں کی فضا کو صاف رکھتی ہے۔ لہٰذا ہم مزید لوگوں کا ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے کا خیر مقدم کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹرین کمپنیز مسلسل کوششیں اور تبدیلیاں کر رہی ہیں، جس میں نئے فلیکس ایبل ٹکٹس، وینٹی لیشن اور اضافی صفائی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافرزیادہ سے زیادہ ٹرینوں کے ذریعے سفر کا انتخاب کریں، کیونکہ جیسے جیسے برطانیہ ریکوری کرے گا تو ریل سے مسافروں کی تعداد بھی بڑھے گی۔

Related Articles