اسپین کے وزیراعظم کے ساتھ مودی کریں گے دوطرفہ میٹنگ

روم/نئی دہلی،اکتوبر۔وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو روم میں 16ویں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوسرے سیشن میں بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ،وہ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیج کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ میں بھی حصہ لینے والے ہیں۔ ان کی جرمن چانسلر اینجیلا مارکل کے ساتھ ان کے دوطرفہ بات چیت کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔جی 20 سربراہی اجلاس کا دوسرا اجلاس موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر مبنی ہے۔اس کے حتم ہونے کے بعد لنچ کے دوران وزیراعظم جی 20 کانفرنس کے تیسرے اجلاس میں پائیدار ترقی کے مسئلے پر منعقد میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ شام کو مسٹر مودی سپلائی چین پر الگ سے منعقد ایک عالمی کانفرنس میں حصہ لیں گے،جس کی میزبانی امریکی صدر جو بائڈن کے ذریعہ کی جائے گی۔مکمل پروگرام کے اختتام کے بعد وزیراعظم سی اوپی 26 کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے گلاسگلو کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ ہفتے کو مسٹر مودی نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی تھی،جو 20 سے زیادہ برسوں میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کے ذریعہ کی گئی اس طرح کی پہلی میٹنگ تھی۔وزیراعظم نے جی 20 چوٹی کانفرنس میں عالمی معیشت اور عالمی صحت پر ایک اجلاس میں بھی حصہ لیا،جس کے بعد انہوں نے فرانس کے صدر امینوئل میکرون اور سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔

Related Articles