ملک کے نوجوان نئے ہندوستان کے سفیر ہیں: برلا

نئی دہلی، اکتوبر۔ لوک سبھا صدر اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان کا نوجوان اپنی اختراع، تحقیق اور بہتر کام سے ملک کو مضبوط بنا سکتاہے اور نئے ہندوستان کی تعمیر میں ملک کے نوجوان نئے سفیر ہیں۔مسٹر برلا نے سنیچر کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، کوٹا کے پہلے کانووکیشن کو ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کے کروڑوں لوگوں کی سماجی اقتصادی زندگی میں تبدیلی لانے کےلئے انتھک کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبا کی آگے زندگی میں ان کی خود اعتمادی، خود کی طاقت اور استطاعت ہی ان کو صحیح راستہ دکھائے گی۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ ایک ٹیکنو کریٹ کے طور پر ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کو ہر تبدیلی کے لئے تیار رکھیں اور اس کے لئے انہیں نئی انواع، نئے خیالات اور نئے طرز عمل کے ساتھ کام کر کے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔ نوجوانوں کی طاقت کے ذریعے قوم کی تعمیر کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان اپنی اختراع، تحقیق اور کارکردگی سے ملک کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ نیو انڈیا بنانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان نیو انڈیا کے سفیر ہیں۔ہندوستانی نوجوانوں کی عالمی سطح پر شراکت کا ذکر کرتے ہوئے، مسٹر برلا نے کہا کہ آج ملک کے نوجوان پوری دنیا کی بہترین کمپنیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے طلباء ہنر، محنت اور صلاحیتوں میں دنیا میں بہترین ہیں۔ مسٹر برلا نے کہا کہ ’کنیکٹڈ اینڈ انٹر ڈیپینڈنٹ‘ دنیا میں بھی خود کفیلی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کی اجتماعی طاقت خود کفیل ہندوستان کی تشکیل کو نئی رفتار دے رہی ہے۔ نوجوانوں کو سماج کے آخری فرد کی ترقی کے لیے کام کرنے کا پیغام دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو زراعت کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سولیوشن کی ضرورت ہے۔

Related Articles