سات دہائیوں بعد یوپی کو وہ مل رہا ہے جس کا وہ مستحق ہے:مودی
جیور(گوتم بدھ نگر):نومبر,وزیر اعظم نریندر مودی نے نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس سے اترپردیش کو سات دہائیوں بعد وہ ملنا شروع ہوا ہے جس کا وہ حقدار تھا۔مسٹر مودی نے دہلی سے وابستہ ریاست کے ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدر کا نیا ہندوستان آج ایک سے بڑھ کر ایک بہترین جدید ڈھانچے تیار کررہا ہے۔ بہتر سڑکیں، بہتر ریل نیٹورک، بہتر ائیر پورٹ یہ صرف ڈھاے کھڑا کرنے کا پروجکٹ نہیں ہوتےہیں بلکہ یہ پورے خطے کو نیا سمت فراہم کرتے ہیں۔ اور لوگوں کی زندگی پوری طرح سے بدل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا۔ یہ اس پورے خطے کو قومی سرگرمی ماسٹر پلان کا ایک طاقت وار عکس تیارے گے گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کی تعمیر کے دوران روزگار کے ہزاروں مواقع ملتے ہیں۔ ائیر پورٹ کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لئے بھی مغربی اترپردیش کے ہزاروں لوگوں کو نیا روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے، میٹرو،ریل، ڈی ایف سی وغیرہ سے جڑا ہوا یہ ائیر پورٹ کنکٹی وٹی کے معاملے میں ملک کا مثالی ایئر پورٹ ہوگا۔مسٹر مودی نے کہا پہلے کی حکومتوں نے جس اترپردیش کو کمی اور تاریکی میں بنائے رکھا پہلے کی حکومتوں نے جس اترپردیش کو ہمیشہ جھوٹے خواب دکھائے۔ وہی اترپردیش آج ملک ہی نہیں عالمی شناخت قائم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور مرکز میں پہلے جو حکومتیں رہی ہیں انہوں نے کیسے مغربی اترپردیش کے ترقی کا نظر انداز کیا اس کی ایک مثال یہ جیور ائیر پورٹ بھی ہے۔ دودہائیوں پہلے ریاست کی بی جےپی حکومت نے اس پروجکٹ کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن بعد میں یہ ائیر پورٹ متعدد سالوں تک مرکز اور لکھنؤ میں پہلی جو حکومتیں رہیں ان کے درمیان میں الجھ کر رہ گیا۔ اترپردیش میں پہلے جو حکومت تھی اس نے تو باضابطہ خط لکھ کر اس وقت کی مرکزی حکومت کو کہا تھا کہ اس ائیر پورٹ کے پروجکٹ کو بند کردیا جائے۔وزیر اعظم مودی نے کہا مودی اور یوگی بھی چاہتے تو ال 2017 میں حکومت بنتے ہی یہاں آکر فوٹو کھنچوا لیتے لیکن ہوتا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیاسی مفاد کے لئے ڈھانچہ کھڑے کرنے کے پروجکٹوں کااعلان ہوتا تھا۔ پروجکٹ کیسے زمین پر اترے، ان کے لئے رقم کا انتظام کیسے ہو، دہائیوں تک یہ اسی میں الجھا رہتا تھا۔ پھر بہانے بازی شروع ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ کھڑا کرنا ہمارے لئے سیاست نہیں بلکہ قومی پالیسی کا حصہ ہے۔ ہم یہ یقینی کررہے ہیں کہ پروجکٹوں کا التوا میں نہ رکھا جائے۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وقت مقررہ کے اندر ہی کام پورا کرلیا اجئے۔ اب ڈبل انجن کی حکومت کی کوششوں سے آج ہماسی ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ رہے ہیں۔مودی نے کہا کہ آزادی کے ساتھ دہائیوں بعد پہلی بار اترپردیش کو وہ مل رہا ہے جس کا وہ ہمیشہ سے حق دار رہا ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت کی کوششوں سے آج اتررپدیش ملک کے سب سے کنیکٹیڈ علاقے میں تبدیل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ائیر پورٹ سے علی گڑھ، متھرا،میرٹھ، آگرہ، بجنور،مرادآباد اور بریلی میں کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔ اور یہاں کے پروڈکٹس کو بین الاقوامی بازار میں شناخت ملے گی۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہمارے ملک میں کچھ سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ اپنے مفاد کو سب سے اوپر رکھا ہے۔ ان لوگوں کی سوچ رہی ہے اپنا مفاد، خود کا ، کنبے کا فروغ، جبکہ ہم ملک پہلے کے جذبے سے کام کرتے ہیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشوار سب کا پریاس ہمارا منتر ہے۔اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موری، مرکزی وزیر برائے شہری اڑان جیوتی رادتیہ سندھیا، مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ، سنجیو بالیان،ریاستی وزیر جئے پرتاپ شاہی، شری کانت شرما، مقامی رکن پارلیمان و وزیر ڈاکٹر مہیش شرما،ڈاکٹر بھولا سنگھ وغیرہ خاص طور سے موجود تھے۔اس دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ تیز کئے گئے ترقیاتی کاموں کو تاریخی بتاتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ملک کے شہریوں نے ایک بدلتے ہوئے ہندوستان کو دیکھا ہے۔ ایک ہندوستان ، مستحکم ہندوستان کو بنتے دیکھا ہے۔انہوں نے اسے ترقی کا یگیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا ائیر پورٹ کے لئے زمین دینےوالے کسانوں مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میں ان 700کسانوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے بغیر کسی دباؤ کے خود لکھنؤ آکر ائیر پورٹ کے لئے اپنی زمین دی تھی۔ یہ بدلتے ہوئے اترپردیش کی تصویر ہے۔وزیر برائے شہری اڑان سندھیا نے کہا کہ اس ائیر پورٹ کے بننے سے علاقے میں 34ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس سے اترپردیش کی صلاحیتوں کو عالمی نقشے پر سامنے لانے کے عزم کو پورا کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اس وقت نو ائیر پورٹ کام کررہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کی تعداد 17ہوجائےگی۔