ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج 10 اگست کو جاری ہوں گے

بنگلور: کرناٹک کے ابتدائی و ثانوی تعلیم کے وزیر سریش کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتیجے 10 اگست کو اعلان کیے جائيں گے۔
مسٹر سریش کمار نے فیس بک پرایک پوسٹ میں کہا کہ نتائج کرناٹک ثانوی تعلیمی امتحان بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پرسہ پہر تین بجے سے دیکھے جاسکتے ہیں۔
کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے دوران تمام ضروری ہدایات کے بعد 25 جون سے 4 جولائی تک ایس ایس ایل سی کے امتحانات ہوئے ہیں۔
ریاست کے 3000 مراکز میں تقریبا 8.5 لاکھ طلبہ نے امتحان دیا تھا۔ اس سے قبل مسٹر سریش کمار نے کہا تھا کہ امتحانات کے نتائج اگست کے پہلے ہفتے میں اعلان کردیئے جائیں گے۔

Related Articles