ملائیکا اروڑا نے تنقید سے محفوظ رہنے کا راز بتادیا

ممبئی،؍اکتوبر۔نامور بھارتی سلیبریٹی ملائیکا اروڑا نے اپنی کیریئر کے دوران اس راز پر سے پردہ اٹھادیا جس کی وجہ سے تنقید ان پر اثر نہیں کرتی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیکا اروڑا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے زیادہ تر حصے میں مداحوں کی آنکھ کا تارا رہی ہیں، اور اس دوران انہوں نے تنقید کا بھی سامنا کیا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب تنقید آپ کے کام پر ہو یا ذاتی زندگی پر، آپ کو آپ کے فیصلوں کی بدولت پرکھا جاتا ہے۔ ملائیکا کا کہنا تھا کہ میں نے احساس کیا کہ اپنے فیصلے اور زندگی کے بارے میں غیرجانب دار رہنا کتنا اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اپنے متعلق منفی تبصروں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں، اور ان کی ترجیح ہمیں پختہ ذہنیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ٹرولز پر توجہ نہیں دیتی، گزشتہ کئی سالوں میں مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ان غیر ضروری ٹرولز کو توجہ نہ دینا اور ان کا آپ پر اثر نہ ہونا ہی ان سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔ ملائیکا کہنا تھا کہ کبھی کبھار وہ تنقید کا جواب دیتی ہیں اور آواز اٹھاتی ہیں، تاہم زیادہ تر وہ ان سے غیر متاثر ہی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے اس انداز کو ہی اپنے اور اہلِ خانہ کے لیے بطور ڈھال بنایا ہوا ہے جو ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کرتی ہے۔

Related Articles