بین اسٹوکس کی انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی

لندن ، اکتوبر۔.اگلے ماہ سے آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز سیریز کے حوالے سے انگلینڈ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی میڈیکل ٹیم نے واضح کر دیا ہے کہ اسٹوکس دوبارہ ٹریننگ شروع کر سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ بین اسٹوکس نے ٹیم کے لیے وقتاً فوقتاً اچھا مظاہرہ کیا ہے جس سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ وہ انگلینڈ ٹیم کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں اور ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں ان کی موجودگی دیگر تمام ممبران کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

Related Articles