راہول ڈھولکیا آریان کی جیل کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے مایوس

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی فلم ساز راہول ڈھولکیا شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جیل کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کا احترام کرتا ہوں اور ان کی حمایت کرتا ہوں جو اپنا کام کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا لگتا ہے کہ آریان کا معاملہ الگ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آریان کی جیل کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جج نے وکلاء￿ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔جج نیکہا کہ فیصلے 20 اکتوبر کو سنایاجائے گا تب تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں،ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Related Articles