آریان خان کیلئے ہریتھک کی پوسٹ پر سہانا خان کا ردِ عمل

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی اداکار ہریتھک روشن کے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حمایت میں دی گئی پوسٹ پر سہانا خان کا ردِعمل سامنے آیا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سے لے کر اب تک بیٹی سہانا خان کا بھائی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اس سلسلے میں سہانا ہریتھک روشن کی دی گئی پوسٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ضرور دکھائی دیں۔ اپنے بیان میں ہریتھک روشن نے آریان خان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں سپورٹ کا یقین دلایا۔ ہریتھک کی اس پوسٹ کو جہاں ان کے مداح پسند کرتے ہوئے نظر آئے وہیں سہانا خان نے بھی بھائی کے حق میں آنے والے بیان کو پسند کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔تاہم تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا تھا۔مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روز پھر 3 روز اور اب 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا ہے۔

 

Related Articles