کیا کانگریس راجستھان کے دلت پریوار کو 50لاکھ کا معاوضہ دے گی:مایاوتی
لکھنؤ:اکتوبر۔راجستھان میں دلت کا پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کانگریس پر حملہ کرتےہوئے کہا کہ اترپردیش میں سیاسی مفاد کے لئے کسانوں کی اموات پر گھڑیالی آنسو بہانے والی کانگریس کیا دلت پریوار کو 50لاکھ روپئے کا مالی تعاون دے گی۔محترمہ مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ میں کہا راجستھان کے ہنومان گڑھ میں دلت کا پیٹ پیٹ کر قتل کیا جانا کافی تکلیف دہ و شرمناک ہے لیکن کانگریس ہائی کمار چپ کیوں ہے۔کیا چھتیس گڑھ و پنجاب کے وزیر اعلی وہاں جاکرمتاثرہ کنبے کو 50۔50لاکھ روپئے کا مالی تعاون دیں گے۔ بی ایس پی جواب چاہتی ہے ورنہ دلتوں کے نام پر گھڑیالی آنسو بہانہ بند کریں۔انہوں نے لکھیم پور کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشر ٹینی کے استعفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بی جے پی اپنے وزیر کا خود استعفی لے ۔ ایسی صورت میں ہی کسان پریواروں کو انصاف کی امید ہوسکتی ہے۔بی ایس پی سربراہ نے کہایوپی کے لکھیم پور کھیری تشدد میں مرکزی وزیر کے بیٹے کا نام سرخیوں میں آنا یہ بی جے پی حکومت کے طرز عمل پر متعدد سوالا کھڑے کرتا ہے۔ ایسے میں بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی اپنے وزیر بیٹے سے خود استعفی لے اسی وقت کسانوں کو انصاف کی امید ہوسکتی ہے۔جموں۔کشمیر میں ہندو اور سکھ سماج کے لوگوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتےہوئے انہوں نے کہا جموں۔کشمیر میں آئے دن وہاں دہشت گردوں کے ذریعہ بے گناہوں کا کیا جارہا بہیمانہ قتل کافی تکلیف دہ ہے۔مرکزی حکومت سخت قدم اٹھائے بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے۔