نو ٹائم ٹو ڈائے دیکھنے کی خاطر ہیروپنتی-2 کے کریو کیلئے پورا تھیٹر بک

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف، تارا سوتاریہ اور فلم ہیرو پنتی-ٹو کے دیگر کرو ممبرز (فلم میں شامل اداکاروں و دیگر افراد) نے جیمز بانڈ کی نو ٹائم ٹو ڈائی لندن میں دیکھی۔فلم ہیرو پنتی ٹو کے پروڈیوسر ساجد ناڈیادوالا نے اس فلم کو دیکھنے اور فلم کے آخری حصے کو سیلبریٹ کرنے کے لیے ایک پورے تھیٹر کو بک کروایا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ فلم ہیروپنتی-ٹو آئندہ برس 6 مئی کو تھیٹر پر ریلیز ہوگی۔فلم ہیروپنتی-ٹو کی شوٹ ستمبر میں شروع ہوگئی اور اس میں ٹائیگر شیروف، تارا سوتاریہ کے علاوہ نواز الدین صدیقی بھی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

Related Articles