وکٹ ہماری سوچ سے زیادہ سست تھا:مورگن

دبئی، اکتوبر. کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے یہاں اتوار کو آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف جیت کے بعد کہا کہ انہوں نے جتنا سوچا تھا، وکٹ اس سے زیادہ سست تھا۔ ان حالات میں گیند پاورپلے میں جلدی سونگ ہوئی، لیکن یہ پچ سست تھی۔مورگن نے کہا، ’’ہمیں اچھی گیندبازی اور فیلڈنگ کی ضرورت تھی اورہم نے یہ کیا۔ شبھمن گل نے بہت اچھا کھیلا اورہدف کا پیچھا کیا۔ ثاقب کے آنے سے ٹیم کی بلے بازی کو گہرائی ملتی ہے۔ ان کے آنے سے بہت زیادہ فرق پڑاہے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ ہندوستان میں نہیں کھیلاجائے گا، لیکن ہم نے یہاں کے ماحول میں اچھا مظاہرہ کیا اوراچھی طرح سے اس میں ڈھلے ہیں۔ ہماری توجہ اچھا کرکٹ کھیلنے پر ہے اور ہم نے گزشتہ تین ہفتوں میں ایسا کیا ہے۔ ڈریسنگ روم میں گیم پلان کا اچھا اثر پڑا ہے اور لوگ ہاتھ بڑھارہے ہیں۔ ہم نے سست حالات کے مطابق ڈھلنے کے لئے اچھا مظاہرہ کیا اورمیں اس سے خوش ہوں۔

 

Related Articles