جیت کے قریب تھے، سرفراز نے پلان ناکام بنا دیا، سائوتھی

کراچی ،جنوری۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم سائوتھی نے کہا ہے کہ ہم جیت کے قریب تھے لیکن سرفراز احمد نے جیسی اننگز کھیلی اس نے ہمارے پلان کو ناکام بنایا۔ وہ مصروف کھلاڑی ہیں ان کی اننگز شاندار رہی۔ پاکستان کے دسویں اور گیارہویں نمبر کے بیٹر نے ہماری جیت کو ناممکن بنادیا۔ جمعے کی شام پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دس دن میں مشکل کرکٹ کھیلی۔ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو کئی بار مشکل میں ڈالا ، میچ دلچسپ انداز میں ختم ہوا۔ دونوں ٹیسٹ جیت سکتے تھے، پاکستان نے فائٹ کرکے ڈرا کئے۔ معلوم تھا کہ دس وکٹ لینے میں مشکل آئے گی۔

 

Related Articles