ممبئی میں بھاری بارش سے 2005 جیسے سیلاب کا خطرہ

کووڈ اسپیشل جے جے اسپتال میں بھرا پانی، آدتیہ ٹھاکرے نے کہا۔ گھر سے نکلیں

مہاراشٹر:05؍اگست۔ ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بھاری بارش جاری ہے۔ بارش کے چلتے ممبئی میں ریل کی پٹریوں اور سڑکوں پر پانی بھرنے کے سبب لوکل ٹریناور بس خدمات رکی ہوئی ہیں۔ بھاری بارش کے چلتے شہر کے کئی پٹریوں میں پیڑ ٹوٹ کر گر گئے ہیں۔ کئی مقامات پر پانی بھرنے کی وجہ سے چلتے لوگوں کو لمبے ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمی موسم نے بارش کے مد نظر بدھ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا۔ ممبئی کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھس گیا ہے۔ وہیں جنوبی ممبئی کے کولابا میں 107کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کوروناوائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر شہر ممبئی کے جے جے اسپتال میں بھی پانی بھرنے کے حالات پیدا

ہوگئے ہیں۔ ممبئی کا جے جے اسپتال کووڈکے علاج کیلئے بی ایم سی کے ذریعے طے کئے گئے اسپتالوں میں بیحد اہم ہے۔ اسپتال کے اسٹاف کے لوگ بالٹیوں، وائیپر اور دیگر چیزوں کی مدد سے پانی نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وہیں اسپتال میں موجود تیماردار اس پورے واقعے کو کیمرے میں قید کر رہے ہیں۔ ممبئی کے نائر اسپتال میں پانی بھرنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ وہیں مہاراشٹر حکومت میں کابینہ کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے ٹویٹ کرکے لکھا- میں سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گھر کے اندر ہی رہیں۔ جیسا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں ، ممبئی تیزی سے چلنے والی ہواؤں اور بھاری بارش سے گھری ہوئی ہے۔ میں آپ سب سے ، خاص کر صحافیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو اس کو کور کررہے ہیں ان سے محفوظ رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ آپ لوگ جہاں بھی ہیں وہیں رہیں۔ بتادیں کی ممبئی میں تیز واؤں کے ساتھ بھاری بارش جاری ہے۔ مل کی معاشی راجدھانی میں کئی جگہ پیڑ کی شاخائیں ٹوت ک گر گئی ہیں تو کہیں پورے کے پورے پیڑ ہی زمین سے اکھڑ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ممبئی میں 70 میٹر فی گنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور اگلے 3-4 گھنٹوں کے دوران جاری رہنا کا امکان ہے۔ آئندہ تین گھنٹوں میں شہر میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

Related Articles