سیتا رمن ایمس سے ڈسچارج
نئی دہلی، دسمبر۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو جمعرات کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی سے چھٹی دے دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ محترمہ سیتا رمن کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں ایمس سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ انہیں وائرل بخار کی علامات ظاہر ہونے کے بعد پیر کی صبح ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔