چیلسی ایف سی کے مڈفیلڈر کینٹے کورونا سے متاثر

لندن، ستمبر .فُلہیم واقع انگلش پروفیشنل فٹ بال کلب چیلسی ایف سی کے مڈفیلڈر این گولو کانٹے کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کلب نے بدھ کو اس کی تصدیق کی ہے۔ فرانسیسی بین الاقوامی فٹ بالر کانٹے کورونا سے متاثر پائے جانے کے سبب جووینٹس ایف سی کے خلاف بدھ کو چیمپئن لیگ گروپ میچ کے لئے روانہ ہونے سے قبل چیلسی کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے پائے۔ چیلسی کے منیجر تھامس ٹوچیل نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا، "بدقسمتی سے این گولوکورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اورانہیں قرنطینہ میں رہنے اور سرکاری پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ” کانٹے کو 10 دن تک قرنطینہ میں رہناہے، لہذا وہ یقیناً ہفتہ کو موجود نہیں رہیں گے جب چیلسی پریمیر لیگ میں ساؤتھیمپٹن کے خلاف کھیلے گا۔ کانٹے فرانس کے 7 اکتوبر کو نیشنز لیگ میں بیلجیئم کے خلاف میچ سے بھی باہررہ سکتے ہیں۔ چیلسی ایف سی کو اس کے علاوہ آج جووینٹس کے خلاف میچ میں کرسچن پولیسک، میسن ماؤنٹ اور ریس جیمس کی خدمات بھی دستیاب نہیں ہوں گی، کیونکہ تینوں ابھی تک چوٹوں سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

 

Related Articles