پرتگال سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل

لوسیل، دسمبر ۔ پرتگال نے گونکالو راموس کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سوئٹزرلینڈ کو سپر -16 کے میچ میں 6-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔راموس نے یہاں لوسیل اسٹیڈیم میں منگل کے میچ کے 17ویں، 51ویں اور 67ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔ اس کے علاوہ پرتگال کی جانب سے پیپے (33ویں منٹ)، رافیل گوریرو (55ویں منٹ) اور رافیل لیاؤ (90+2 منٹ) نے گول کئے۔ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے واحد گول مینول اکانجی (58ویں منٹ) نے کیا۔ ابتدائی الیون میں کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ لینے والے 21 سالہ راموس نے 17 ویں منٹ میں پرتگال کے لیے گول کا آغاز کیا اس سے قبل 40 سالہ پیپے نے ہیڈر سے اپنی برتری دگنی کر دی۔ اس کے ساتھ ہی پیپے ورلڈ کپ میں گول کرنے والے دوسرے سینئر ترین کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل راجر ملا نے 1994 کے ورلڈ کپ میں 42 سال کی عمر میں روس کے خلاف گول کیا تھا۔میچ کے دوران سوئٹزرلینڈ کا دفاع تھکا ہوا نظر آیا جبکہ پرتگال کی فارورڈ لائن نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ راموس نے ہاف ٹائم کے ٹھیک بعد ایک اور اضافہ کیا، جبکہ گیریرو کے گول نے اسکور کو 4-0 کر دیا۔ اکانجی نے 58 ویں منٹ میں گول کر کے سوئٹزرلینڈ کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن پرتگال کی فارورڈ لائن نے حملے جاری رکھے اور میچ 6-1 سے ختم کر دیا۔پرتگال کی جیت کا مطلب ہے کہ ہفتہ کو کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

 

Related Articles